❮
❯
حدیث نمبر: 15411
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَرْدَسْتَانِيُّ أنا أَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو نا سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوْهَرِيُّ، نا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، نا سُفْيَانُ، عَنْ حَمَّادٍ، وَالْأَعْمَشِ، وَمَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ حَاضَتْ حَيْضَةً أَوْ حَيْضَتَيْنِ ثُمَّ ارْتَفَعَ حَيْضُهَا سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا أَوْ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ شَهْرًا ثُمَّ مَاتَتْ فَجَاءَ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ: " حَبَسَ اللهُ عَلَيْكَ مِيرَاثَهَا فَوَرَّثَهُ مِنْهَا ".
حافظ ثناء اللہ

علقمہ بن قیس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ایک طلاق یا دو طلاقیں دیں، پھر وہ ایک یا دو مرتبہ حائضہ ہوئی، پھر اس کا حیض سترہ یا اٹھارہ ماہ تک بند رہا، پھر وہ فوت ہو گئی، وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے سوال کیا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ نے اس کی وراثت کو تیرے لیے روک رکھا ہے۔ پھر انہوں نے انہیں اس کا وارث قرار دیا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب العدد / حدیث: 15411
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن»