حدیث نمبر: 15409
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي نا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نا ابْنُ بُكَيْرٍ، نا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ أَنَّهُ قَالَ: " كَانَتْ عِنْدَ جَدِّهِ حَبَّانَ امْرَأَتَانِ لَهُ هَاشِمِيَّةٌ وَأَنْصَارِيَّةٌ فَطَلَّقَ الْأَنْصَارِيَّةَ وَهِيَ تُرْضِعُ فَمَرَّتْ بِهَا سَنَةٌ ثُمَّ هَلَكَ عَنْهَا وَلَمْ تَحِضْ، فَقَالَتْ: أَنَا أَرِثُهُ لَمْ أَحِضْ فَاخْتَصَمَا إِلَى عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ " فَقَضَى لَهَا عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِالْمِيرَاثِ " فَلَامَتِ الْهَاشِمِيَّةُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: ابْنُ عَمِّكِ هُوَ أَشَارَ إِلَيْنَا بِهَذَا يَعْنِي عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ".
حافظ ثناء اللہ

محمد بن یحییٰ بن حبان سے روایت ہے کہ حبان کے دادا کے پاس ان کی دو بیویاں تھیں: ایک ہاشمیہ اور دوسری انصاریہ۔ انہوں نے انصاریہ کو طلاق دے دی اور وہ حالتِ رضاعت میں تھی، اس پر سال گزر گیا اور وہ حائضہ نہ ہوئی اور وہ فوت ہو گیا۔ اس انصاریہ نے کہا: میں اس کی وارث ہوں، کیونکہ میں حائضہ نہیں ہوئی۔ ان دونوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف جھگڑا پیش کیا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دونوں کے لیے وراثت کا فیصلہ کر دیا۔ ہاشمیہ عورت نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو ملامت کی۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ تیرے چچا کا بیٹا ہے، وہ اس کے ساتھ ان کی طرف اشارہ کر رہے تھے، یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب العدد / حدیث: 15409
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»