السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحيض— حیض کا بیان
باب: السن التي وجدت المرأة حاضت فيها باب: اس عمر کا بیان جس میں عورت کو حیض آنا پایا گیا ہے
حدیث نمبر: 1531
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ حَدَّثَنِي أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّعْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَرْزَنَانِيُّ ثنا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ حَرْمَلَةَ ثنا جَدِّي ثنا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: " رَأَيْتُ بِصَنْعَاءَ جَدَّةً بِنْتَ إِحْدَى وَعِشْرِينَ سَنَةً حَاضَتِ ابْنَةَ تِسْعٍ وَوَلَدَتِ ابْنَةَ عَشْرٍ وَحَاضَتِ الْبِنْتُ ابْنَةَ تِسْعٍ وَوَلَدَتِ ابْنَةَ عَشْرٍ وَيُذْكَرُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، أَنَّهُ قَالَ: أَدْرَكْتُ جَارَةً لَنَا صَارَتْ جَدَّةً بِنْتِ إِحْدَى وَعِشْرِينَ سَنَةً وَعَنْ مُغِيرَةَ الضَّبِّيِّ أَنَّهُ قَالَ: احْتَلَمْتُ وَأَنَا ابْنُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً وَرُوِّينَا عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: " إِذَا بَلَغَتِ الْجَارِيَةُ تِسْعَ سِنِينَ فَهِيَ امْرَأَةٌ " تَعْنِي وَاللهُ أَعْلَمُ فَحَاضَتْ فَهِيَ امْرَأَةٌ.حافظ ثناء اللہ
(الف) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے صنعاء مقام پر اکیس سال کی نانی دیکھی، نو سال کی عمر میں وہ حائضہ ہوئی اور دس سال کی عمر میں اس نے بچہ جنا اور اس کی بیٹی نو سال کی عمر میں حائضہ ہوئی اور دس سال کی عمر میں اس نے بچے کو جنم دیا۔
(ب) حسن بن صالح کہتے ہیں میں نے اپنی ہمسائی کو پایا جو اکیس سال کی عمر میں دادی بن گئی۔
(ج) مغیرہ ضبی کہتے ہیں کہ جب مجھے احتلام ہوا اس وقت میری عمر بارہ سال تھی۔
(د) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب بچی نو سال کو پہنچ جائے تو وہ عورت ہے یعنی وہ حائضہ ہو جائے گی تو وہ عورت ہے۔ واللہ اعلم۔