حدیث نمبر: 1530
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنا الرَّبِيعُ، قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى يَعْنِي فِي كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ فِيمَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ حَائِضًا أَوْ بَعْدَ تَوْلِيَةِ الدَّمِ وَلَمْ تَغْتَسِلْ: يَسْتَغْفِرُ اللهَ تَعَالَى وَلَا يَعُودُ حَتَّى تَطْهُرَ وَتَحِلَّ لَهَا الصَّلَاةُ وَقَدْ رُوِيَ فِيهِ شَيْءٌ لَوْ كَانَ ثَابِتًا أَخَذْنَا بِهِ وَلَكِنَّهُ لَا يَثْبُتُ مِثْلُهُ ".
حافظ ثناء اللہ

امام شافعی رحمہ اللہ احکام القرآن کتاب میں لکھتے ہیں کہ جو شخص حیض کی حالت میں اپنی بیوی کے پاس آئے یا خون ختم ہونے کے بعد آئے اور اس عورت نے ابھی غسل نہ کیا ہو تو وہ اللہ سے استغفار کرے اور دوبارہ نہ کرے جب تک عورت پاک نہ ہو جائے اور نماز اس کے لیے حلال ہو جائے۔ اگرچہ اس باب میں کچھ اور روایات نقل کی گئی ہیں، اگر یہ ثابت ہو جائیں تو ہم ان کو لے لیں گے (یعنی ان پر عمل کریں گے) لیکن اس کی مثل (جتنی احادیث ہیں وہ) ثابت نہیں۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحيض / حدیث: 1530
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»