السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحيض— حیض کا بیان
باب: ما روي في كفارة من أتى امرأته حائضا باب: اس شخص کے کفارے کے بارے میں مروی احادیث کا بیان جس نے اپنی بیوی سے حالتِ حیض میں صحبت کی
حدیث نمبر: 1523
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ، أنا أَبُو قِلَابَةَ ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ: " يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَنِصْفِ دِينَارٍ " وَفَسَّرَهُ مِقْسَمٌ فَقَالَ: إِذَا كَانَ فِي إِقْبَالِ الدَّمِ فَدِينَارٌ وَإِذَا كَانَ فِي انْقِطَاعِ الدَّمِ فَنِصْفُ دِينَارٍ وَإِذَا لَمْ تَغْتَسِلْ فَنِصْفُ دِينَارٍ..حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کے متعلق فرمایا جو حیض کی حالت میں اپنی بیوی کے پاس آتا ہے: ”وہ ایک دینار صدقہ کرے گا اور اگر وہ (خون) نہ پائے تو آدھا دینار۔“ مقسم رحمہ اللہ نے اس کی تفسیر بیان کی ہے کہ اگر خون آتے وقت اس نے جماع کیا ہے تو ایک دینار اور اگر خون کے ختم ہوتے وقت کیا ہے تو آدھا دینار اور اگر اس عورت نے غسل نہیں کیا تھا تو آدھا دینار ہے۔