السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الرجعة— طلاق سے رجوع کرنے کا بیان
باب: ما جاء في قول الله عز وجل: {وإذا طلقتم النساء فبلغن أجلهن فأمسكوهن بمعروف أو سرحوهن بمعروف ولا تمسكوهن ضرارا} باب: اللہ عزوجل کے اس فرمان ”اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دو اور وہ اپنی عدت پوری ہونے کے قریب پہنچ جائیں تو یا انہیں بھلے طریقے سے روک لو یا بھلے طریقے سے رخصت کر دو، اور انہیں نقصان پہنچانے کے ارادے سے نہ روکو“ کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 15155
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، نا آدَمُ، نا وَرْقَاءُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ: {وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَارًا} [البقرة: ٢٣١] قَالَ: " الضِّرَارُ أَنْ يُطَلِّقَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ تَطْلِيقَةً ثُمَّ يُرَاجِعَهَا عِنْدَ آخِرِ يَوْمٍ يَبْقَى مِنَ الْأَقْرَاءِ ثُمَّ يُطَلِّقَهَا ثُمَّ يُرَاجِعَهَا عِنْدَ آخِرِ يَوْمٍ يَبْقَى مِنَ الْأَقْرَاءِ يُضَارُّهَا بِذَلِكَ ".حافظ ثناء اللہ
مجاہد رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے قول ﴿وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَارًا﴾ [سورة البقرة: 231] ”تکلیف دینے کی غرض سے تم ان کو مت روکو“ کے متعلق فرماتے ہیں کہ ضرار یہ ہے کہ خاوند بیوی کو طلاق دے کر عدت کے ختم ہونے سے ایک دن پہلے رجوع کر کے طلاق دے دے، اسی طرح وہ کرتے رہے، یہ تکلیف دینا ہے۔