حدیث نمبر: 1499
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارٍ، حَدَّثَنِي مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ حَرَامِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ، أَنْهُ سَأَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا يَحِلُّ لِي مِنِ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ: " لَكَ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ " قَالَ: وَذَكَرَ مُؤَاكَلَةَ الْحَائِضِ أَيْضًا وَسَاقَ الْحَدِيثَ عَمُّهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيُّ وَقِيلَ حَرَامُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ.
حافظ ثناء اللہ

حرام بن حکیم اپنے چچا سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: میرے لیے میری بیوی سے کیا حلال ہے جب وہ حائضہ ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تیرے لیے ازار سے اوپر تک۔“ انہوں نے کہا: اسی طرح حائضہ کے ساتھ کھانے کا ذکر بھی فرمایا۔ اس کے چچا عبداللہ بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ نے لمبی حدیث بیان کی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ حرام بن معاویہ اپنے چچا عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحيض / حدیث: 1499
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن۔ أخرجه أبو داؤد 1212»