السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحيض— حیض کا بیان
باب: مباشرة الحائض فيما فوق الإزار وما يحل منها وما يحرم باب: تہبند کے اوپر سے حائضہ کے ساتھ مباشرت (جسمانی ملاپ) کرنے اور اس سے حلال اور حرام ہونے والے امور کا بیان
حدیث نمبر: 1496
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا تَمْتَامٌ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: " إِنْ كُنْتُ ⦗٤٦٦⦘ لَأَشْرَبُ مِنَ الْقَدَحِ وَأَنَا حَائِضٌ فَيَضَعُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي شَرِبْتُ مِنْهُ وَآخُذُ الْعَرْقَ فَانْهَشَ مِنْهُ فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي نَهَشْتُ مِنْهُ " أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَمِسْعَرٍ عَنِ الْمِقْدَامِ.حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں پیالے سے پانی پیتی تھی اور میں حائضہ ہوتی تھی، پھر نبی ﷺ اس جگہ پر منہ رکھتے تھے جس جگہ سے میں نے پیا ہوتا تھا اور میں ہڈی کو پکڑتی، میں اسے نوچتی، آپ ﷺ اس جگہ پر اپنا منہ رکھتے تھے جہاں سے میں نے نوچا ہوتا تھا۔