السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحيض— حیض کا بیان
باب: الحائض لا توطأ حتى تطهر وتغتسل باب: حائضہ سے صحبت نہیں کی جائے گی یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے اور غسل کر لے اس کا بیان
حدیث نمبر: 1485
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ سَالِمٍ، وَسُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، أَنَّهُمَا سُئِلَا عَنِ الْحَائِضِ، أَيُصِيبُهَا زَوْجُهَا إِذَا رَأَتِ الطُّهْرَ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ؟ فَقَالَا: " لَا، حَتَّى تَغْتَسِلَ ".حافظ ثناء اللہ
سالم اور سلیمان بن یسار رحمہما اللہ سے منقول ہے کہ ان دونوں سے حائضہ کے متعلق سوال کیا گیا: کیا اس کا خاوند جماع کر سکتا ہے جب پاکی کو دیکھے غسل کرنے سے پہلے؟ انہوں نے کہا: نہیں جب تک غسل نہ کر لے۔