السنن الكبرى للبيهقي
كتاب القسم والنشوز— باری مقرر کرنے کا بیان
باب: ما جاء في دخول الحمام باب: حمام (غسل خانے) میں داخل ہونے کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 14808
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، نا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، نا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ حُدَيْرِ بْنِ كُرَيْبٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ أَبِي ⦗٥٠٥⦘ الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ كَانَ يَدْخُلُ الْحَمَّامَ فَيَقُولُ: " نِعْمَ الْبَيْتُ الْحَمَّامُ يُذْهِبُ الْوَسَخَ وَيُذَكِّرُ النَّارَ "، يَقُولُ: " بِئْسَ الْبَيْتُ الْحَمَّامُ؛ لِأَنَّهُ يَكْشِفُ عَنْ أَهْلِهِ الْحَيَاءَ ".حافظ ثناء اللہ
جبیر بن نفیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ حمام میں داخل ہوئے تھے اور فرماتے تھے کہ حمام اچھا گھر ہے، وہ میل کو دور کرتا ہے اور آگ کو یاد دلاتا ہے، اور وہ فرماتے تھے کہ حمام برا گھر ہے کیونکہ اس کے اہل سے حیا ختم ہو جاتی ہے۔