السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصداق— مہر کا بیان۔
باب: رفع اللقمة إذا سقطت وإنقاء القصعة والتمسح بالمنديل بعد اللعق باب: لقمہ گرنے پر اسے اٹھا لینے، پیالے کو صاف کرنے، اور چاٹنے کے بعد رومال سے ہاتھ صاف کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 14618
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، أنا أَبُو دَاوُدَ، أنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَكَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ وَقَالَ: " إِذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيُمِطْ عَنْهَا الْأَذَى وَلْيَأْكُلْهَا وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ "، وَأَمَرَنَا أَنْ نَسْلُتَ الصَّحْفَةَ وَقَالَ: " إِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَدْرِي فِي أِيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ "، أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، مِنْ وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ.حافظ ثناء اللہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کھانا کھاتے تو اپنی تین انگلیوں کو چاٹ لیتے اور فرماتے: ”جب تمہارا لقمہ گر جائے تو وہ صاف کر کے اس کو کھا لے اور شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔“ اور ہمیں حکم دیتے کہ ہم پلیٹ کو صاف کریں اور فرماتے: ”تم میں سے کوئی جانتا نہیں ہے کہ کس کھانے میں برکت ہے۔“