السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصداق— مہر کا بیان۔
باب: إتيان كل دعوة عرسا كان أو نحوه باب: ہر دعوت میں شریک ہونے کا بیان خواہ وہ شادی کی ہو یا اس کے علاوہ کوئی اور۔
حدیث نمبر: 14529
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثنا أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ قَالَ: قَالَ الْبَرَاءُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ " أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ أَمَرَنَا بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ، وَاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ، وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ، وَإِفْشَاءِ السَّلَامِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِي، وَنَهَانَا عَنْ خَوَاتِمِ الذَّهَبِ، وَعَنْ آنِيَةِ الْفِضَّةِ، وَعَنِ الْمَيَاثِرِ وَالْقَسِّيَّةِ وَالْإِسْتَبْرَقِ وَالدِّيبَاجِ وَالْحَرِيرِ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ أَشْعَثَ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سات کام کرنے کا حکم دیا اور سات کاموں سے منع فرمایا ہے: ”مریض کی عیادت کرنا، جنازے کے پیچھے چلنا، چھینک کا جواب دینا، قسم کو پورا کرنا، مظلوم کی مدد کرنا، سلام کو عام کرنا اور دعوت کو قبول کرنا۔“ اور جن سات کاموں سے منع فرمایا: ”سونے کی انگوٹھی، چاندی کے برتن، ریشمی سرخ گدوں سے، ریشمی لباس، نفیس کپڑا، موٹا ریشم اور عام ریشم سے۔“