حدیث نمبر: 14264
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْفَقِيهُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ، ثنا جَعْفَرٌ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ اسْمُهُ مُغِيثٌ قَالَ: فَكَأَنِّي أُرَاهُ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ عَلَيْهَا، قَالَ: وَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا أَرْبَعَ قَضِيَّاتٍ فَقَالَ: " إِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ، وَخَيَّرَهَا، وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ " قَالَ: " وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا لِعَائِشَةَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ "، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنْ شُعْبَةَ، وَهَمَّامٍ مُخْتَصَرًا قَالَ: رَأَيْتُهُ عَبْدًا يَعْنِي زَوْجَ بَرِيرَةَ.
حافظ ثناء اللہ

عکرمہ رحمہ اللہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا خاوند سیاہ رنگ کا غلام تھا، جس کا نام مغیث تھا۔ وہ کہتے ہیں: میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ اس بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے مدینہ کی گلیوں میں آنسو بہاتا پھر رہا ہے اور رسول اللہ ﷺ نے اس کے بارے میں چار فیصلے فرمائے: (۱) ولاء آزاد کرنے والے کے لیے ہے، (۲) بریرہ رضی اللہ عنہا کو اختیار دیا، (۳) اور عدت گزارنے کا حکم فرمایا، (۴) بریرہ رضی اللہ عنہا پر گوشت صدقہ کیا گیا جو اس نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ میں دیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی ﷺ کے سامنے تذکرہ کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: «هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ» ”اس کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“
(ب) ابو ولید، شعبہ اور ہمام سے مختصر بیان کرتے ہیں کہ میں نے بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کو غلام دیکھا تھا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب النكاح / حدیث: 14264
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ تقدم قبله»