السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
جماع أبواب إتيان المرأة -- باب: إتيان الحائض باب: یہ جامع ابواب ہیں جن میں عورت (بیوی) کے پاس جانے (ہم بستری کرنے) کے مسائل کا بیان ہے۔ -- باب: حائضہ عورت کے پاس جانے کے متعلق بیان۔
حدیث نمبر: 14081
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ قَالَا: ثنا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا يَحِلُّ لِي مِنِ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِتَشُدَّ عَلَيْهَا إِزَارَهَا ثُمَّ شَأْنُكَ بِأَعْلَاهَا "، هَذَا مُرْسَلٌ.حافظ ثناء اللہ
زید بن اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: جب میری بیوی حائضہ ہو تو میرے لیے اس سے کیا حلال ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنے نچلے حصہ پر مضبوطی سے لنگوٹ باندھ لے، پھر اوپر والے حصہ سے تیری جو حالت ہو۔“