السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
جماع أبواب نكاح المشرك -- باب: من يسلم وعنده أكثر من أربع نسوة باب: یہ جامع ابواب ہیں جن میں مشرک کے نکاح سے متعلقہ مسائل کا بیان ہے۔ -- باب: اس شخص کا بیان جو اسلام لائے اور اس کے نکاح میں چار سے زیادہ عورتیں ہوں۔
حدیث نمبر: 14055
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا وَرْقَاءُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الثَّقَفِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَسْلَمْتُ وَتَحْتِي عَشْرُ ⦗٢٩٩⦘ نِسْوَةٍ أَرْبَعٌ مِنْهُنَّ مِنْ قُرَيْشٍ إِحْدَاهُنَّ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا وَخَلِّ سَائِرَهُنَّ "، فَاخْتَرْتُ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا مِنْهُنَّ ابْنَةُ أَبِي سُفْيَانَ ".حافظ ثناء اللہ
محمد بن عبید اللہ ثقفی، حضرت عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں مسلمان ہوا تو میرے نکاح میں دس عورتیں تھیں، چار قریشی تھیں، ان میں سے ایک ابوسفیان کی بیٹی تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: ”ان میں چار کا انتخاب کرلو اور باقی کو چھوڑ دو۔“ تو میں نے چار کو منتخب کرلیا، ان میں سے ابوسفیان کی بیٹی بھی تھی۔