السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
جماع أبواب نكاح المشرك -- باب: من يسلم وعنده أكثر من أربع نسوة باب: یہ جامع ابواب ہیں جن میں مشرک کے نکاح سے متعلقہ مسائل کا بیان ہے۔ -- باب: اس شخص کا بیان جو اسلام لائے اور اس کے نکاح میں چار سے زیادہ عورتیں ہوں۔
حدیث نمبر: 14051
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا هُشَيْمٌ، ثنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى قَالَ هُشَيْمٌ: وَأَخْبَرَنِي الْكَلْبِيُّ، عَنْ حُمَيْضَةَ بْنِ الشَّمَرْدَلِ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ، أَنَّهُ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ ثَمَانِ نِسْوَةٍ. قَالَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَخْتَارَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا، وَقَالَ الْكَلْبِيُّ: قَالَ الْحَارِثُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ أَسْلَمْتُ وَعِنْدِي ثَمَانِ نِسْوَةٍ أَسْلَمْنَ مَعِي وَهَاجَرْنَ مَعِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا "، فَجَعَلْتُ أَقُولُ لِلَّتِي أُرِيدُ إِمْسَاكَهَا أَقْبِلِي وَلِلَّتِي أُرِيدُ فِرَاقَهَا أَدْبِرِي قَالَ: فَتَقُولُ أَنْشُدُكَ الرَّحِمَ أَنْشُدُكَ الْوَلَدَ قَالَ الْكَلْبِيُّ: وَثَنَا أَبُو صَالِحٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ مِثْلَ ذَلِكَ.حافظ ثناء اللہ
حمیضہ بن شمردل فرماتے ہیں کہ حارث بن قیس رضی اللہ عنہ جس وقت مسلمان ہوئے تو ان کے نکاح میں آٹھ عورتیں تھیں، ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے چار کے انتخاب کا حکم فرمایا، کلبی کہتے ہیں کہ حارث رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اور میری آٹھ بیویاں بھی مسلمان ہو گئیں اے اللہ کے رسول! اور میرے ساتھ ہجرت بھی کی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے چار کا انتخاب کر لو۔“ کہتے ہیں: جس کو میں نے رکھنا تھا اس سے کہتا: «أَقْبِلِي» ”آگے آؤ“، جس کو چھوڑنا ہوتا اس سے کہتا: «أَدْبِرِي» ”پیچھے جاؤ۔“ کہتے ہیں کہ وہ مجھے رشتہ داری اور بچوں کی قسمیں دے رہی تھیں۔