السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
جماع أبواب نكاح المشرك -- باب: من يسلم وعنده أكثر من أربع نسوة باب: یہ جامع ابواب ہیں جن میں مشرک کے نکاح سے متعلقہ مسائل کا بیان ہے۔ -- باب: اس شخص کا بیان جو اسلام لائے اور اس کے نکاح میں چار سے زیادہ عورتیں ہوں۔
حدیث نمبر: 14041
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ الثِّقَةُ قَالَ: الرَّبِيعُ أَحْسَبُهُ إِسْمَاعِيلَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَعْمَرٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، وَإِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَا: أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " أَسْلَمَ غَيْلَانُ بْنُ سَلَمَةَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَخْتَارَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا وَيَتْرُكَ سَائِرَهُنَّ " لَفْظُ حَدِيثِ إِسْحَاقَ.حافظ ثناء اللہ
سالم اپنے والد رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ جب سیدنا غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ مسلمان ہوئے تو ان کے نکاح میں دس بیویاں تھیں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”چار کا انتخاب کر کے باقی کو چھوڑ دو۔“
(ب) امام شافعی رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ جب سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ مسلمان ہوئے تو ان کے نکاح میں دس عورتیں تھیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”چار کو روک لو اور باقی کو جدا کر دو۔“