السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
جماع أبواب الخطبة -- باب: التعريض بالخطبة باب: یہ جامع ابواب ہیں جن میں منگنی (پیغامِ نکاح) کے مسائل کا بیان ہے۔ -- باب: اشارے کنائے میں نکاح کا پیغام دینے کے متعلق بیان۔
حدیث نمبر: 14026
قَالَ: وَثَنَا إِبْرَاهِيمُ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَاضِي، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، {وَلَكِنْ لَا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا إِلَّا أَنْ تَقُولُوا قَوْلًا مَعْرُوفًا} [البقرة: ٢٣٥] قَالَ: " السِّرُّ هُوَ الزِّنَا " قَالَ: ثُمَّ سَأَلْتُ عَنْهَا الْحَسَنَ أَيْضًا، فَقَالَ: " هُوَ الزِّنَا ".حافظ ثناء اللہ
سدی، ابراہیم رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ﴿وَلٰكِنْ لَّا تُوَاعِدُوْهُنَّ سِرًّا﴾ [سورة البقرة: 235] کے متعلق انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد زنا ہے،“ کہتے ہیں: پھر میں نے حضرت حسن رحمہ اللہ سے اس کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد زنا ہے۔“