السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
جماع أبواب الخطبة -- باب: التعريض بالخطبة باب: یہ جامع ابواب ہیں جن میں منگنی (پیغامِ نکاح) کے مسائل کا بیان ہے۔ -- باب: اشارے کنائے میں نکاح کا پیغام دینے کے متعلق بیان۔
حدیث نمبر: 14019
أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَرَ الرَّزْجَاهِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا ابْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: {وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ} [البقرة: ٢٣٥] " إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَتَزَوَّجَ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَتَزَوَّجَ ".حافظ ثناء اللہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿لَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ﴾ [سورة البقرة: 235] کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ”میں نکاح کا ارادہ رکھتا ہوں، میں نکاح کا ارادہ رکھتا ہوں“۔
(ب) مجاہد رحمہ اللہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے «فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ» کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ”میں نکاح کا ارادہ رکھتا ہوں اور میری چاہت ہے کہ مجھے نیک بیوی مل جائے“۔