السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: الزنا لا يحرم الحلال باب: اس بیان میں کہ زنا کسی حلال چیز کو حرام نہیں کرتا۔
حدیث نمبر: 13969
وَأَمَّا الَّذِي رُوِيَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: " مَا اجْتَمَعَ الْحَرَامُ وَالْحَلَالُ إِلَّا غَلَبَ الْحَرَامُ عَلَى الْحَلَالِ "، فَإِنَّمَا رَوَاهُ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَجَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ضَعِيفٌ، وَالشَّعْبِيُّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مُنْقَطِعٌ، وَإِنَّمَا رَوَاهُ غَيْرُهُ بِمَعْنَاهُ عَنِ الشَّعْبِيِّ مِنْ قَوْلِهِ غَيْرَ مَرْفُوعٍ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ.حافظ ثناء اللہ
رہی وہ روایت جو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب بھی حرام اور حلال اکٹھے ہوتے ہیں تو حرام حلال پر غالب آ جاتا ہے۔“ تو اسے صرف جابر جعفی نے شعبی سے، انہوں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور جابر جعفی ضعیف ہے، اور شعبی کی ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت منقطع ہے، اور دوسروں نے اسے اسی معنی میں شعبی کے اپنے قول کے طور پر روایت کیا ہے، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تک مرفوع نہیں کیا۔