السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: ما جاء في معنى الدخول المشروط في تحريم الربيبة، ومن لمس جاريته، فأراد ابنه أن يقربها بعد ما ملكها باب: ربیبہ (سوتیلی بیٹی) کی حرمت میں شرط قرار دی گئی خلوتِ صحیحہ (دخول) کے معنی کا بیان، اور اس شخص کا بیان جس نے اپنی لونڈی کو چھوا، پھر اس کے بیٹے نے اس کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد اس کے پاس جانے کا ارادہ کیا۔
حدیث نمبر: 13921
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: ثنا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبِّرِ، أَنَّهُ قَالَ: وَهَبَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ لِابْنِهِ جَارِيَةً وَقَالَ لَهُ: " لَا تَقْرَبْهَا، فَإِنِّي قَدْ أَرَدْتُهَا، فَلَمْ أَنْبَسِطْ إِلَيْهَا ".حافظ ثناء اللہ
عبدالرحمن بن مجبر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ نے اپنے بیٹے کو لونڈی ہبہ کی تو فرمایا: اس کے قریب نہ جانا۔ میں نے اس کا قصد کیا تھا لیکن اس کی جانب ہاتھ نہ پھیلایا تھا۔