السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: نسخ التبني وإباحة نكاح امرأة فارقها من تبناه أو ابنة من كان في الدين أخاه باب: منہ بولا بیٹا بنانے کی رسم کے منسوخ ہونے کا بیان، اور اس عورت سے نکاح کے مباح ہونے کا بیان جسے لے پالک بیٹے نے چھوڑ دیا ہو، یا اس شخص کی بیٹی سے نکاح کے مباح ہونے کا بیان جو اس کا دینی بھائی ہو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَيْهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللهُ مُبْدِيهِ} [الأحزاب: ٣٧] فِي شَأْنِ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ وَكَانَ جَاءَ زَيْدٌ يَشْكُو وَهَمَّ بِطَلَاقِهَا جَاءَ يَسْتَأْمِرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللهَ} [الأحزاب: ٣٧]، {وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللهُ مُبْدِيهِ} [الأحزاب: ٣٧] الْآيَةَ قَالَ: {فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا لِكَيْلَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ أَدْعِيَائِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا} "، أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ.سیدنا ثابت رحمہ اللہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ﴾ [سورة الأحزاب: 37] ”اور آپ اپنے دل میں چھپائے بیٹھے تھے، اللہ اس کو ظاہر کرنے والا ہے۔“ یہ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے متعلق تھی کہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ ان کی شکایت کر رہے تھے اور ان کا طلاق کا ارادہ تھا، وہ نبی ﷺ سے اس کے بارے میں مشورہ طلب کر رہے تھے، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”﴿أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ﴾ [سورة الأحزاب: 37]“ ”آپ اپنی بیوی کو روکے رکھیں اور اللہ سے ڈریں اور آپ اپنے دل میں چھپا رہے تھے جس کو اللہ ظاہر کرنے والا تھا“ ﴿فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ أَدْعِيَائِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا﴾ [سورة الأحزاب: 37] ”جب زید نے اپنی ضرورت پوری کر لی تو ہم نے ان سے آپ کا نکاح کر دیا تاکہ مومنوں پر کوئی حرج نہ رہے ان کے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں کے بارے میں، جب وہ اپنی حاجت ان سے پوری کر لیں۔“