حدیث نمبر: 13882
وَأَمَّا الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، ثنا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ، أنبأ الْعَلَاءُ بْنُ بَدْرٍ، أَنَّ رَجُلًا تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَأَصَابَ فَاحِشَةً وَضُرِبَ الْحَدَّ ثُمَّ جِيءَ بِهِ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَفَرَّقَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ، ثُمَّ قَالَ لِلرَّجُلِ: " لَا تَتَزَوَّجْ إِلَّا مَجْلُودَةً مِثْلَكَ " فَهَذَا مُنْقَطِعٌ، وَرُوِيَ عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ أَنَّ قَوْمًا اخْتَصَمُوا إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَزَنَى أَحَدُهُمَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا قَالَ: فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا، وَحَنَشٌ غَيْرُ قَوِيٍّ.
حافظ ثناء اللہ

علاء بن بدر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرد نے عورت سے نکاح کیا، پھر مرد نے زنا کر لیا جس کی وجہ سے حد لگائی گئی۔ پھر اس کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا تو انہوں نے میاں بیوی کے درمیان تفریق ڈال دی۔ پھر مرد سے کہا: تو شادی صرف حد لگائی گئی عورت سے کر سکتا ہے۔
(ب) حنش بن معتمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک قوم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس فیصلہ لے کر آئی کہ شادی کے بعد میاں بیوی میں سے کسی نے دخول سے قبل زنا کر لیا ہے۔ فرماتے ہیں کہ ان کے درمیان تفریق ڈال دی گئی۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب النكاح / حدیث: 13882
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ جامع التحصيل 599»