السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: ما يقال للمتزوج باب: شادی کرنے والے کو کیا (دعا) کہی جائے، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 13840
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَثَرَ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: " مَا هَذَا يَا أَبَا مُحَمَّدٍ؟ " قَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ: " بَارَكَ اللهُ لَكَ، أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ "، أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ.حافظ ثناء اللہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ پر زردی کا نشان دیکھا تو پوچھا: ”اے ابو محمد! یہ کیا ہے؟“ تو عبدالرحمن کہنے لگے: اے اللہ کے نبی! میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے، کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر سونے سے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تجھے برکت دے، ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہی سہی۔“