السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: كيف المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کرنے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 1380
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، نا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُوسَى بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ، وَمَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَا: ثنا الْوَلِيدُ، فَذَكَرَهُ بِمَعْنَاهُ وَقَالَ: عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: يُرْوَى أَنَّ ثَوْرًا لَمْ يَسْمَعْ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ رَجَاءٍ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ: رَوَاهُ ابْنِ الْمُبَارَكِ ⦗٤٣٥⦘ عَنْ ثَوْرٍ وَقَالَ: حُدِّثْتُ عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ كَاتَبِ الْمُغِيرَةِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا لَيْسَ فِيهِ الْمُغِيرَةُ قَالَ: الشَّيْخُ: وَهَكَذَا ذَكَرَهُ أَبُو عِيسَى عَنِ الْبُخَارِيِّ وَأَبِي زُرْعَةَ الرَّازِيِّ.حافظ ثناء اللہ
(الف) ولید نے اسی معنی میں روایت بیان کی ہے، کہتے ہیں کہ یہ رجاء بن حیوہ سے منقول ہے۔ (ب) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک قول ہے کہ ثور نے یہ حدیث رجاء سے نہیں سنی۔ (ج) ثور کہتے ہیں کہ مجھے رجاء بن حیوہ سے بیان کیا گیا، وہ کاتب المغیرہ سے اور وہ نبی ﷺ سے مرسل روایت کرتے ہیں، اس میں سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں۔ شیخ کہتے ہیں: امام ابو عیسیٰ (ترمذی) رحمہ اللہ نے امام بخاری اور ابو زرعہ رازی رحمہما اللہ سے بھی اسی طرح ذکر کیا ہے۔