السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
جماع أبواب السواك -- باب في فضل السواك باب: مسواک کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: مسواک کی فضیلت کے بیان میں
حدیث نمبر: 138
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَتِيقٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " السِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ ". عَبْدُ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ نِسْبَةً إِلَى جَدِّهِ، وَقِيلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، فَكَأَنَّهُ سَمِعَهُ مِنْهُمَا جَمِيعًا.حافظ ثناء اللہ
عبدالرحمن بن ابی عتیق کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مسواک منہ کی صفائی کا سبب اور رب کی رضا مندی کا ذریعہ ہے۔“
عبدالرحمن بن عبداللہ بن ابی عتیق ہیں۔ یزید نے ان کی نسبت دادا کی طرف کی ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ عبدالرحمن نے قاسم بن محمد سے بیان کیا ہے، گویا اس نے دونوں سے سنا ہے۔