السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: اعتبار الكفاءة باب: نکاح میں کفاءت (برابری و ہمسری) کا اعتبار کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 13757
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، فَرَّقَهُمَا قَالَا: ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْجُهَنِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: " يَا عَلِيُّ ثَلَاثَةٌ لَا تُؤَخِّرْهَا الصَّلَاةُ إِذَا أَتَتْ، وَالْجِنَازَةُ إِذَا حَضَرَتْ، وَالْأَيِّمُ إِذَا وَجَدَتْ كُفُؤًا ".حافظ ثناء اللہ
محمد بن عمر بن علی بن ابی طالب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تین چیزوں میں تاخیر نہ کرنا: ۱۔ جب نماز کا وقت ہو جائے، ۲۔ جنازہ جب موجود ہو، ۳۔ بیوہ کا نکاح جب کفو موجود ہو۔“