حدیث نمبر: 13414
وَرُوِيَ ذَلِكَ أَيْضًا عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُمْ كَانُوا يَأْكُلُونَ تَمْرًا عَلَى تُرْسٍ قَالَ: " فَمَرَّ بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ جَاءَ مِنَ الْغَائِطِ، فَقُلْنَا: هَلُمَّ فَقَعَدَ فَأَكَلَ مَعَنَا مِنَ التَّمْرِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً " أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعِيدٍ الصَّيْرَفِيُّ، أنبأ يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، نا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ فَذَكَرَهُ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ وہ لوگ ایک ڈھال پر کھجوریں کھا رہے تھے، انہوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس سے گزرے، آپ ﷺ قضائے حاجت سے آئے تھے، ہم نے عرض کیا: تشریف لائیے، تو آپ ﷺ بیٹھ گئے اور ہمارے ساتھ کھجوریں کھائیں اور پانی کو ہاتھ نہ لگایا۔“