السنن الكبرى للبيهقي
كتاب قسم الصدقات— صدقات کا بیان
باب: ما كان النبي صلى الله عليه وسلم يقبل باسم الهدية ولا يقبل ما كان باسم الصدقات إما تحريما وإما تورعا باب: نبی کریم ﷺ ہدیہ کے نام سے دی جانے والی چیز قبول فرما لیتے تھے اور صدقہ کے نام سے دی جانے والی چیز قبول نہیں فرماتے تھے خواہ حرام ہونے کی وجہ سے یا پرہیزگاری کی بنا پر
حدیث نمبر: 13251
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ الْمُزَكِّي، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا قَطَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْهُ أَهُوَ هَدِيَّةٌ أَمْ صَدَقَةٌ، فَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ، قَالَ لِأَصْحَابِهِ: " كُلُوا " وَلَمْ يَأْكُلْ، وَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ، ضَرَبَ بِيَدِهِ وَأَكَلَ مَعَهُمْ ".حافظ ثناء اللہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ کے پاس کوئی کھانا لایا جاتا تو آپ ﷺ پوچھتے تھے: ”کیا ہدیہ ہے یا صدقہ؟“ اگر کہا جاتا: ”صدقہ ہے“ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو فرماتے: ”اسے کھا لو“ اور خود نہ کھاتے اور جب کہا جاتا: ”ہدیہ ہے“ تو اپنے ہاتھ سے اسے پکڑ لیتے اور ان کے ساتھ کھاتے تھے۔