السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
جماع أبواب المسح على الخفين -- باب: الرخصة في المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: موزوں پر مسح کرنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 1289
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ بِوَاسِطٍ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَتْ: ايتِ عَلِيًّا فَإِنَّهُ كَانَ يُسَافَرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَأَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: " كُنَّا إِذَا سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا بِالْمَسْحِ عَلَى خِفَافِنَا " وَأَمَّا ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَإِنَّهُ كَرِهَهُ حِينَ لَمْ يَثْبُتُ لَهُ مَسَحُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْخُفَّيْنِ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ فَلَمَّا ثَبَتَ لَهُ رَجَعَ إِلَيْهِ.حافظ ثناء اللہ
مقدام بن شریح اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے موزوں پر مسح کرنے کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: علی رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ میں ان کے پاس آیا اور پوچھا تو انہوں نے کہا: جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر کرتے تھے، آپ ﷺ ہم کو موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔
اور ابن عباس رضی اللہ عنہما اس کو اس وقت تک ناپسند کرتے تھے جب تک سورہ مائدہ کے نزول کے بعد نبی ﷺ کا موزوں پر مسح کرنا ان کے ہاں ثابت نہیں ہوا، پھر جب یہ ان کے ہاں ثابت ہو گیا تو انہوں نے اس کی طرف رجوع کر لیا۔