❮
❯
حدیث نمبر: 12699
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْأَرْدَسْتَانِيُّ، أنا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَلِيًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَا: " لَيْسَ عَلَى مُؤْتَمَنٍ ضَمَانٌ " وَرُوِّينَا عَنْ شُرَيْحٍ: لَيْسَ عَلَى الْمُسْتَوْدَعِ غَيْرِ الْمُغِلِّ ضَمَانٌ وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ حَدِيثٌ مُسْنَدٌ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
حافظ ثناء اللہ

قاسم بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ سیدنا علی اور ابن مسعود رضی اللہ عنہما فرماتے تھے: جسے امانت دی جائے وہ ضامن نہیں ہوتا۔
شریح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جس کے پاس امانت رکھی گئی ہو، اگر وہ خیانت کرنے والا نہ ہو تو اس پر ضمانت نہیں ہے۔
اس بارے میں ایک مسند حدیث بھی ضعیف سند کے ساتھ مروی ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الوديعة / حدیث: 12699
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف جداً
تخریج حدیث «ضعيف جداً»