حدیث نمبر: 12543
قَالَ: وَحَدَّثَنَا سَعِيدٌ، ثنا هُشَيْمٌ، أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ فِي آيَةِ الْوَصِيَّةِ قَالَ: " كَانَتِ الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ، فَنَسَخَ مِنْ ذَلِكَ للْوَالِدَيْنِ، وَأَثْبَتَ لَهُمَا نَصِيبَهُمَا فِي سُورَةِ النِّسَاءِ، وَنَسَخَ مِنَ الْأَقْرَبِينَ كُلَّ وَارِثٍ، وَبَقِيَتِ الْوَصِيَّةُ لِلْأَقْرَبِينَ الَّذِينَ لَا يَرِثُونَ ".
حافظ ثناء اللہ

حضرت حسن رحمہ اللہ نے وصیت والی آیت کے بارے میں کہا کہ وصیت والدین اور رشتہ داروں کے لیے تھی، پس اسے والدین کے لیے منسوخ کر دیا گیا اور [سورة النساء] میں ان کے لیے ان کا حصہ مقرر کر دیا اور رشتہ دار ہر وارث سے منسوخ کر دیا گیا اور وہ رشتہ دار جو وارث نہ ہوں ان کے لیے وصیت باقی رکھی۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الوصايا / حدیث: 12543
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»