السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الفرائض— وراثت کا بیان
باب: من لم يورث ابن الأخ مع الجد شيئا باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے دادا کے ساتھ بھتیجے کو کوئی وراثت نہیں دی
حدیث نمبر: 12321
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا يَحْيَى، أنا يَزِيدُ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: حُدِّثْتُ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ " كَانَ يُنْزِلُ بَنِي الْأَخِ مَعَ الْجَدِّ مَنَازِلَ آبَائِهِمْ، وَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ غَيْرَهُ ".حافظ ثناء اللہ
شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے بیان کیا گیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ دادا کے ساتھ بھتیجوں کو ان کے باپوں کے درجے میں رکھتے تھے، اور نبی ﷺ کے صحابہ میں سے ان کے سوا کوئی ایسا نہیں کرتا تھا۔