السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الفرائض— وراثت کا بیان
باب: الحث على تعليم الفرائض باب: علمِ فرائض (وراثت) سیکھنے کی ترغیب دینے کے بیان میں
حدیث نمبر: 12180
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثنا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عَبِيدَةَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: " مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ فَلْيَتَعَلَّمِ الْفَرَائِضَ؛ فَإِنْ لَقِيَهُ أَعْرَابِيٌّ قَالَ: يَا مُهَاجِرُ، أَتَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَأَنَا أَقْرَأُ الْقُرْآنَ، فَإِنْ قَالَ: تُفْرِضُ؟ قَالَ: نَعَمْ، كَانَ ذَلِكَ، وَإِنْ قَالَ: لَا، قَالَ: فَمَا فَضْلُكَ عَلَيَّ؟ ".حافظ ثناء اللہ
ابو عبیدہ روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: جو قرآن سیکھتا ہے اسے چاہیے کہ فرائض بھی سیکھے۔ اگر اسے کوئی دیہاتی ملے اور وہ کہے: اے مہاجر! کیا تو قرآن پڑھتا ہے؟ وہ کہے: ہاں۔ دیہاتی کہے گا: میں بھی قرآن پڑھتا ہوں، اگر وہ کہے: کیا تو فرائض کا علم جانتا ہے؟ وہ کہے گا: ہاں، تو ٹھیک ہے اور اگر کہے گا: نہیں، تو دیہاتی کہے گا: تجھے میرے اوپر کیا فضیلت ہے؟