السنن الكبرى للبيهقي
كتاب اللقطة— گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان
باب: الولد يتبع أبويه في الكفر، فإذا أسلم أحدهما تبعه الولد في الإسلام باب: کفر میں بچہ اپنے والدین کے تابع ہوتا ہے، پھر جب ان دونوں میں سے کوئی ایک اسلام لے آئے تو بچہ اسلام میں اس کے تابع ہوگا
حدیث نمبر: 12144
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا ⦗٣٣٥⦘ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ قَالَ: سَمِعْتُ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ يُفَسِّرُ حَدِيثَ: " كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ " قَالَ: هَذَا عِنْدَنَا حَيْثُ أَخَذَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِمُ الْعَهْدَ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ حَيْثُ قَالَ {أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى} [الأعراف: ١٧٢].حافظ ثناء اللہ
حجاج بن منہال رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے سنا، وہ اس حدیث کی تفسیر فرما رہے تھے «كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ» ”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے“، انہوں نے فرمایا: یہ اس وقت سے ہمارے ہاں ہے جب سے اللہ تعالیٰ نے ان کے آباء کی پشتوں سے وعدہ لیا ہے، جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ ۖ قَالُوا بَلَىٰ﴾ [سورة الأعراف: 172] ”کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ انہوں نے کہا: ہاں“۔