السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الرهن— رہن کا بیان
باب: ذكر الخبر الذي ورد في خل الخمر باب: اس حدیث کا ذکر جو شراب سے بنے سرکے کے متعلق وارد ہوئی ہے۔
حدیث نمبر: 11204
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أُمِّ خِدَاشٍ، أَنَّهَا رَأَتْ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ " يَصْطَبِغُ بِخَلِّ خَمْرٍ ".حافظ ثناء اللہ
سلیمان تیمی ام خداش سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ شراب کے سرکے کا سالن استعمال کر رہے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: شراب کو سرکہ بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اس کی سند مجہول ہے۔