السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الجنب أو المحدث يجد ماء لغسله وهو يخاف العطش فيتيمم باب: اس جنبی یا بے وضو شخص کا بیان جسے غسل کے لیے پانی مل جائے لیکن اسے پیاس کا خوف ہو تو وہ تیمم کر لے
حدیث نمبر: 1107
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: " إِذَا أَجْنَبَ الرَّجُلُ فِي أَرْضٍ فَلَاةٍ وَمَعَهُ مَاءٌ يَسِيرٌ فَلْيُوثِرُ نَفْسَهُ بِالْمَاءِ وَلْيَتَيَمَّمْ بِالصَّعِيدِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص وسیع میدان میں جنبی ہو جائے اور اس کے پاس پانی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے کو ترجیح دے (یعنی پینے کے لیے رکھ لے) اور مٹی سے تیمم کرے۔