السنن الكبرى للبيهقي
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے مسائل و احکام
باب: تحريم التجارة في الخمر باب: شراب کی تجارت کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 11045
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْغَافِقِيِّ، مِنْ أَهْلِ مِصْرَ، وَمَوْلًى لَنَا يُقَالُ لَهُ أَبُو طُعْمَةَ، أَنَّهُمَا خَرَجَا مِنْ مِصْرَ حَاجَّيْنِ، فَجَلَسَا إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَذَكَرَ الْقِصَّةَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: " لَعَنَ اللهُ الْخَمْرَ، وَشَارِبَهَا، وَسَاقِيَهَا، وَبَائِعَهَا، وَمُبْتَاعَهَا، وَعَاصِرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَآكِلَ ثَمَنِهَا ".حافظ ثناء اللہ
عبدالعزیز بن عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عبداللہ غافقی اور ابوطعمہ دونوں مصر سے مکہ کو حج کرنے کے لیے روانہ ہوئے، وہ دونوں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے اور مکمل قصہ بیان کیا، انہوں نے کہا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”شراب پر اللہ کی لعنت ہے، اس کے پینے والے پر، اس کے پلانے والے پر، خریدنے والے پر، بیچنے والے پر، نچوڑنے والے پر، اور نچڑوانے والے پر، اٹھانے والے پر، جن کے لیے اٹھائی جائے اور اس کی قیمت کھانے والے پر اللہ کی لعنت ہے۔“