حدیث نمبر: 10951
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: " لَأَنْ أُقْرِضَ دِينَارَيْنِ مَرَّتَيْنِ أَحَبُّ إِلِيَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِهِمَا؛ لِأَنِّي أُقْرِضُهُمَا فَيَرْجِعَانِ إِلِيَّ فَأَتَصَدَّقَ بِهِمَا فَيَكُونُ لِي أَجْرُهُمَا مَرَّتَيْنِ " وَرُوِّينَا، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: " لَأَنْ أُقْرِضَ مَرَّتَيْنِ أَحَبُّ إِلِيَّ مِنْ أَنْ أُعْطِيَهُ مَرَّةً "، وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَرُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: " لَأَنْ أُقْرِضَ مَرَّتَيْنِ أَحَبُّ إِلِيَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ مَرَّةً "، وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنْهُ مَرْفُوعًا.
حافظ ثناء اللہ

حضرت سالم، ابودرداء رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ اگر میں دو مرتبہ دو دینار قرض دوں تو یہ مجھے زیادہ محبوب ہے کہ میں ان دونوں کو صدقہ کروں، کیونکہ دونوں دینار جو میں نے قرض دیے ہیں وہ میری طرف لوٹ آئیں گے، پھر میں ان دونوں کو صدقہ کر دوں تو میرے لیے دوہرا اجر ہو گا۔
(ب) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں دو مرتبہ قرض دوں، مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں صرف ایک مرتبہ صدقہ یا عطیہ کر دوں۔
(ج) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میں دو مرتبہ قرض دوں تو یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ایک مرتبہ صدقہ کر دوں۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب البيوع / حدیث: 10951
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»