السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: المسح على العصائب والجبائر باب: پٹیوں اور جبیرا (ٹوٹی ہڈی پر بندھی پٹی) پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1088
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: ثنا الْوَلِيدُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: لَا تُوضَعُ الْعَصَائِبُ وَالْجَبَائِرُ عَلَى الْجُرْحِ وَالْكَسْرِ إِذَا كَانَ فِي مَوْضِعِ الْوُضُوءِ حَتَّى يَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ وَيَغْسِلُ مَوْضِعَ ذَلِكَ الْجُرْحِ لِمَا ظَهَرَ مَنْ دَمِهِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ زخم یا ٹوٹی ہوئی چیز پر پٹیاں نہیں رکھی جائیں گی، اگر یہ زخم وضو کی جگہ پر ہو، جب تک کہ نماز جیسا وضو کرے اور اس زخم کی جگہ کو دھو لے جس سے خون ظاہر ہوا ہے۔