السنن الكبرى للبيهقي
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے مسائل و احکام
باب: ما جاء في البعير الشرود يرد باب: بھاگ جانے والے اونٹ کے متعلق جو وارد ہوا ہے کہ اسے (عیب کی بنا پر) واپس کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 10747
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا أَبُو يَعْلَى، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " الشَّرُودُ يُرَدُّ " يَعْنِي الْبَعِيرَ الشَّرُودَ وَرَوَاهُ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ وَبَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ فِي رَجُلٍ ابْتَاعَ بَعِيرًا فَمَكَثَ عِنْدَهُ، ثُمَّ شَرَدَ فَجَاءَ بِهِ إِلَى صَاحِبِهِ فَقَبِلَهُ، ثُمَّ ذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " أَمَا إنَّ الْبَعِيرَ الشَّرُودَ يُرَدُّ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بدکنے اور بھاگ جانے والے جانور کو واپس کیا جائے گا، یعنی بدکنے اور بھاگ جانے والا اونٹ۔“
(ب) عبدالسلام ایک شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس نے اونٹ خریدا، وہ اس کے پاس ٹھہرا رہا، پھر بھاگ گیا، وہ اس کو لے کر اس کے مالک کے پاس آئے تو اس نے قبول کر لیا، پھر نبی کریم ﷺ کے پاس تذکرہ ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بھاگنے والے اونٹ کو واپس کر دیا جائے گا۔“