السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: التيمم بعد دخول وقت الصلاة باب: نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد تیمم کرنے کا بیان
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، أنا ابْنُ مِلْحَانَ، ثنا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ غَزْوَةِ تَبُوكَ قَامَ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّى فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: " لَقَدْ أُعْطِيتُ اللَّيْلَ خَمْسًا مَا أُعْطِيَهُنَّ أَحَدٌ كَانَ قَبْلِي " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ فِيهِ: " وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا أَيْنَمَا أَدْرَكَتْنِي الصَّلَاةُ تَمَسَّحْتُ وَصَلَّيْتُ " قَالَ: " وَالْخَامِسَةُ قِيلَ لِي: ⦗٣٤١⦘ سَلْ فَإِنَّ كُلَّ نَبِيٍّ قَدْ سَأَلَ فَأَخَّرْتُ مَسْأَلَتِي إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ فَهِيَ لَكُمْ وَلِمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ".عمرو بن شعیب اپنے دادا رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ تبوک کے سال رات کو نماز کے ساتھ قیام کیا۔ پھر لمبی حدیث بیان کی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”رات مجھ کو پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو بھی عطا نہیں ہوئیں۔۔۔ میرے لیے زمین مسجد اور وضو کا ذریعہ بنا دی گئی ہے، جہاں نماز کا وقت ہو جائے، میں مسح کروں گا اور نماز پڑھ لوں گا“، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانچویں چیز جو مجھ سے کہی گئی: آپ سوال کریں، ہر نبی نے سوال کیا، میں نے اپنا سوال قیامت تک کے لیے مؤخر کر دیا ہے، وہ تمہارے لیے ہو گا (یعنی امت کے لیے) اور وہ (سفارش) ہر اس شخص کے لیے ہو گی جو «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» کی گواہی دیتا ہو گا“۔