السنن الكبرى للبيهقي
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے مسائل و احکام
باب: بيع اللحم بالحيوان باب: گوشت کی زندہ جانور کے عوض بیع کا بیان۔
حدیث نمبر: 10575
قَالَ: وَحَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: " كَانَ مِنْ مَيْسِرِ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ بَيْعُ اللَّحْمِ بِالشَّاةِ وَالشَّاتَيْنِ ".حافظ ثناء اللہ
(الف) ابوالزناد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو پایا کہ وہ حیوان کے بدلے گوشت کی بیع سے منع فرماتے تھے۔ ابوالزناد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عمال کے عہد ناموں میں یہ تحریر ہوتا تھا۔ ہشام بن اسماعیل رحمہ اللہ اس سے منع کرتے تھے۔
(ب) داؤد بن حصین رحمہ اللہ نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سنا کہ گوشت کو ایک بکری یا دو بکریوں کے بدلے خریدنا جاہلیت کا جوا تھا۔