السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: التيمم لكل فريضة باب: ہر فرض نماز کے لیے نیا تیمم کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1056
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، ثنا إِسْحَاقُ يَعْنِي الْحَنْظَلِيَّ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، كَانَ يُحْدِثُ لِكُلِّ صَلَاةٍ تَيَمُّمًا. وَكَانَ قَتَادَةُ يَأْخُذُ بِهِ، وَهَذَا مُرْسَلٌ..حافظ ثناء اللہ
سیدنا قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ہر نماز کے لیے نیا تیمم کرتے تھے اور سیدنا قتادہ رحمہ اللہ اسی کو بطور دلیل لیتے تھے۔
یہ روایت مرسل ہے۔