السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الجنب يكفيه التيمم إذا لم يجد الماء باب: جنبی کو پانی نہ ملنے کی صورت میں تیمم کا کافی ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1035
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ ذَرٍّ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: شَهِدْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقَالَ لَهُ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ: تَذْكُرُ إِذْ كُنَّا فِي سَرِيَّةٍ وَأَجْنَبْنَا فَتَمَرَّغْنَا فِي التُّرَابِ فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: " إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ هَكَذَا " وَوَصَفَ ذَلِكَ يَعْنِي التَّيَمُّمَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي أَكْثَرِ النُّسَخِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ.حافظ ثناء اللہ
ابن عبد الرحمن بن ابزیٰ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہیں سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ کو یاد ہے جب ہم ایک سریہ میں تھے، ہم جنبی ہو گئے تو میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہوا، پھر ہم نبی ﷺ کے پاس آئے، ہم نے یہ بات آپ ﷺ سے ذکر کی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تجھ کو اس طرح کافی تھا“ اور تیمم کا طریقہ بیان کیا۔