السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: زيارة قبور الشهداء باب: شہداء کی قبروں کی زیارت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ مِنْ أَصْلِهِ، أنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ، أنا دَاوُدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ مَرَّ هُوَ وَرَجُلٌ يُقَالُ لَهُ ابْنُ يُوسُفَ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ عَلَى رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ ابْنُ يُوسُفَ: إِنَّا لَنَجِدُ عِنْدَ غَيْرِكَ مِنَ الْحَدِيثِ مَا لَا نَجِدُ عِنْدَكَ، قَالَ: عِنْدِي حَدِيثٌ كَثِيرٌ وَلَكِنَّ رَبِيعَةَ بْنَ الْهُدَيْرِ وَكَانَ يَلْزَمُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللهِ زَعَمَ أَنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ طَلْحَةَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ حَدِيثٍ وَاحِدٍ، قَالَ رَبِيعَةُ: فَقُلْتُ لَهُ: مَا هُوَ؟ قَالَ: قَالَ لِي طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَشْرَفْنَا عَلَى حَرَّةِ وَاقِمٍ تَدَلَّيْنَا مِنْهَا فَإِذَا قُبُورٌ بِمَحْنِيَّةٍ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ هَذِهِ قُبُورُ إِخْوَانِنَا، فَقَالَ: " هَذِهِ قُبُورُ أَصْحَابِنَا " ثُمَّ خَرَجْنَا فَلَمَّا جِئْنَا قُبُورَ الشُّهَدَاءِ، قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَذِهِ قُبُورُ إِخْوَانِنَا ".داؤد بن خالد بن دینار سے روایت ہے کہ ان کا اور ایک آدمی کا، جسے ابن یوسف کہا جاتا تھا، ربیعہ بن عبدالرحمن کے پاس سے گزر ہوا تو ابن یوسف نے کہا: ”ہم دوسروں کے پاس وہ احادیث پاتے ہیں جو آپ کے پاس نہیں ہیں۔“ انہوں نے کہا: ”میرے پاس بہت سی احادیث ہیں، لیکن ربیعہ بن ہدید، طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس رہتے تھے، ان کا خیال ہے کہ انہوں نے طلحہ رضی اللہ عنہ کو نبی ﷺ سے حدیث بیان کرتے کبھی نہیں سنا سوائے ایک حدیث کے۔“ ربیعہ نے کہا کہ میں نے پوچھا: ”وہ کیا ہے؟“ مجھے طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ”ہم نبی ﷺ کے ساتھ نکلے اور واقم کے حرہ (پتھریلی زمین) کی طرف گئے، ہمیں وہاں کچھ دکھائی دیا، وہ کچھ پرانی قبریں تھیں، ہم نے کہا: یہ ہمارے بھائیوں کی قبریں ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ہمارے ساتھیوں کی قبریں ہیں“، پھر ہم شہداء کی قبروں کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ہمارے بھائیوں کی قبریں ہیں“۔“