السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: ركوب البدنة إذا اضطر إليه ركوبا غير فادح باب: مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر اس طرح سوار ہونا جو اس کے لیے باعثِ مشقت نہ ہو۔
حدیث نمبر: 10206
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا مُسْلِمٌ، ثنا هِشَامٌ، وَشُعْبَةُ، قَالَا: ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ لَهُ: " ارْكَبْهَا " قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: " ارْكَبْهَا " قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: " ارْكَبْهَا " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو قربانی کے جانور کو چلا رہا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اس پر سواری کر۔“ اس نے کہا: یہ بیت اللہ کی قربانی کا جانور ہے۔ آپ ﷺ نے دو یا تین مرتبہ فرمایا: ”تو اس پر سواری کر۔“