السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: ركوب البدنة إذا اضطر إليه ركوبا غير فادح باب: مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر اس طرح سوار ہونا جو اس کے لیے باعثِ مشقت نہ ہو۔
حدیث نمبر: 10205
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْإِمَامُ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَدَنَةً مُقَلَّدَةً، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ارْكَبْهَا " قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: " وَيْلَكَ ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ ارْكَبْهَا " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ قربانی کے جانور کو چلا رہا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس پر سواری کر۔“ اس نے کہا: یہ بیت اللہ کی قربانی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس پر سواری کر۔“ اس نے کہا: یہ قربانی ہے، اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اس پر سواری کر۔“