حدیث نمبر: 10171
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، " أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَهْدَى هَدْيًا مِنَ الْمَدِينَةِ قَلَّدَهُ وَأَشْعَرَهُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ يُقَلِّدُهُ قَبْلَ أَنْ يُشْعِرَهُ، وَذَلِكَ فِي مَكَانٍ وَاحِدٍ وَهُوَ مُوَجَّهٌ لِلْقِبْلَةِ يُقَلِّدُهُ نَعْلَيْنِ، وَيُشْعِرُهُ مِنَ الشِّقِّ الْأَيْسَرِ، ثُمَّ يُسَاقُ مَعَهُ حَتَّى يُوقَفَ بِهِ مَعَ النَّاسِ بِعَرَفَةَ ثُمَّ يَدْفَعَ بِهِ مَعَهُمْ إِذَا دَفَعُوا فَإِذَا قَدِمَ مِنًى غَدَاةَ النَّحْرِ نَحْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ، أَوْ يُقَصِّرَ وَكَانَ هُوَ يَنْحَرُ هَدْيَهُ بِيَدِهِ يَصُفُّهُنَّ قِيَامًا وَيُوَجِّهُهُنَّ إِلَى الْقِبْلَةِ ثُمَّ يَأْكُلُ وَيُطْعِمُ ".
حافظ ثناء اللہ

نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ وہ قربانی کے جانور کا شعار کوہان کی بائیں جانب سے کرتے، لیکن جب کوئی مشکل ہوتی اور اس کی طاقت نہ رکھتے تو اگر ان کے درمیان داخل ہو سکتے تو پھر دائیں جانب سے شعار کرتے، اور جب شعار کا ارادہ کرتے تو قبلہ رخ ہو جاتے۔ جب شعار کرتے تو پڑھتے: «بِسْمِ اللّٰهِ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ سب سے بڑا ہے“۔ اگر شعار اپنے ہاتھ سے کرتے تو پھر نحر بھی (اونٹ کو) کھڑا کر کے اپنے ہاتھ سے کرتے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 10171
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»