حدیث نمبر: 10170
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: " ثُمَّ سَلَتَ الدَّمَ بِيَدِهِ " قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاهُ هَمَّامٌ يَعْنِي عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: " سَلَتَ الدَّمَ عَنْهَا بِأُصْبُعِهِ ".
حافظ ثناء اللہ

نافع رحمہ اللہ، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ جب وہ مدینہ سے قربانی ساتھ لاتے تو اس کو ذوالحلیفہ میں قلادہ پہناتے اور اشعار کرتے، اور قلادہ اشعار سے پہلے پہناتے اور یہ دونوں کام ایک ہی جگہ کرتے اور قبلہ رخ ہو کر کرتے تھے۔ قلادہ میں دو جوتے پہناتے اور اشعار کوہان کی بائیں جانب سے کرتے تھے۔ پھر ان کے ساتھ قربانیاں چلائی جاتیں، پھر لوگوں کے ساتھ وقوفِ عرفہ کرتے اور پھر لوگوں کے ساتھ وہاں سے واپس پلٹتے۔ جب وہ واپس ہوتے اور جب قربانی کے دن صبح منیٰ میں آتے تو سر مونڈنے اور بال اتارنے سے پہلے قربانی کرتے اور قربانی اپنے ہاتھ سے کرتے تھے۔ ان کو کھڑے کر کے صفیں بناتے اور قبلہ کی طرف رخ کرتے، پھر کھاتے اور دوسروں کو کھلاتے تھے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 10170
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»